سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)چوہدری اعجاز انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ (کل) ادا کی جائیگی

پیر 12 اکتوبر 2015 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ چودھری اعجاز احمد انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ (کل)منگل کو لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر)چوہدری اعجاز کی عمر 70برس تھی اور وہ نواز شریف کے دوسرے دورے حکومت میں لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے،لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہونے سے پہلے وہ لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں جس کے بعد جسٹس چودھری اعجاز احمد کو ترقی دیکر سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ،مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو نماز ظہر کے بعد ڈیفنس کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) چودھری اعجاز احمد ماہر قانون ایس ایم ظفر کے ایسوسی ایٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :