سپریم کورٹ میں پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری کیخلاف درخواست دائر

پیر 12 اکتوبر 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ میں پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی‘درخواست میں وزیراعظم پاکستان،وزارت نجکاری کمیشن، وزارت پیداروار و صنعت اور وزیر نجکاری سمیت 23 فریقین بناتے ہوئے عدالت سے نجکاری پر فوری پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محمود اختر نقوی کی جانب سے پیر کو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر دو ہزار پندرہ میں سٹیل مل اور دو ہزار سولہ میں ہونے والی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر فوری پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں اس خدشے کا اظہار کی اگیا ہے کہ ان اداروں کی نجکاری میں کرپشن کیے جانے کا خدشہ ہے،درخواست میں وزیراعظم پاکستان،وزارت نجکاری کمیشن، وزارت پیداروار و صنعت اور وزیر نجکاری سمیت 23 فریقین بنائے گئے ہیں۔