اسلام آباد سے لندن جانیوالے مسافر سے پستول اور 28گولیاں برآمد

پیر 12 اکتوبر 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) اے ایس ایف نے اسلام آباد سے لندن جانے والے مسافر کے سامان سے پستول کی 28 گولیاں برآمدکر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد سے لندن جانیوالے مسافر کے سامان سے پستول اور 28گولیاں برآمد کرلیں ، مسافر کا تعلق کہوٹہ سے ہے ،مسافر اختر کو اے ایس ایف نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ائیر پورٹ زرائع کے مطابق اختر نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز 785 سے لندن جا رہا تھا تلاشی کے دوران اس سے 28 گولیاں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :