پانی کے معاملے پر بھارت پاکستان کیساتھ زیادتی کر رہا ہے،چیئرمین سینیٹ

پیر 12 اکتوبر 2015 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکہ پاکستان کیساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، سول ایٹمی معاہدہ کیلئے پاکستان کیساتھ کیوں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر بھارت پاکستان کیساتھ زیادتی کر رہا ہے،حکومت پاکستان کو اس معاملے کے مستقل حل کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھانی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکہ پاکستان کیساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں ،بھارت کیساتھ سول ایٹمی معاہدہ کیا گیا اور پاکستان کیساتھ نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی قیادت بھارتی قیادت سے بہت سمجھدار اور ذمہ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :