Live Updates

پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بیک وقت وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جنگ لڑی: عمران خان

پیر 12 اکتوبر 2015 19:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا بھر پور مقابلہ کرنے پر اپنے امیدوار علیم خان اور شعیب صدیقی کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بیک وقت وفاقی اور حکومت سے جنگ لڑی ہے جبکہ ہم این اے 122 کی انتخابی فہرستوں سے نکالے گئے ووٹوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ زبردست مقابلہ کرنے پر علیم خان مبارک کے مستحق ہیں،علیم خان نے بیک وقت وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے خلاف لڑائی لڑی، کا شعیب صدیقی کو بھی صوبائی نشت جیتنے پر مبارک دیتا ہوں، ضمنی الیکشن کے نتائج تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہیں۔ تحریک انصاف نے ن لیگ کی حکومتی طاقت اور صوبائی الیکشن کمیشن کو کامیابی سے چیلنج کیا۔عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن تحریک انصاف کو مزید مضبوط کریں گے ، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اورمسلم لیگ ن کے دھاندلی کرنے کے طریقوں کو روکیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات