راجہ فاروق حیدر کی NA-122کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم پاکستا ن ، وزیراعلیٰ پنجاب اور ایاز صاد ق کو مبارک باد

مسلم لیگ(ن) کی کامیابی نے ایک بار پھر دھرنوں اور الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا کامیابی سے ثابت ہو گیا عوام مسلم لیگ(ن) اور محمد نواز شریف کیساتھ ہیں،بیان

پیر 12 اکتوبر 2015 19:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیرکے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے NA-122کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سردار ایاز صاد ق کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی نے ایک بار پھر دھرنوں اور الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اس کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ عوام مسلم لیگ(ن) اور محمد نواز شریف کیساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار حلقوں میں دھاندلی کا واویلہ کرنے والوں کو عوام نے ایک بار پھرمسترد کر دیا ہے اور اب عمران خان کو بھی حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ پاکستان کے عوام ملک میں نام نہاد تبدیلی کے نام پر افراتفری کے حق میں نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیر سنجید ہ اور بچگانہ طرز سیاست کی وجہ سے پاکستان کی شدید نقصان کا اندیشہ تھا لیکن میاں محمد نواز شریف نے اپنی سیاسی بصیرت اور دانشمندی سے تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر سرخرو ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن ) جمہوریت وعوامی خدمت پر یقینی رکھتی ہے اور ہم اقدار کی سیاست کرتے ہیں اور محمد نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ملک بہتری کی راہ پر چل پڑا ہے اور حکومت کافی حد تک مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام میاں محمد