کراچی، آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری کے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

کالج کی بہتری کیلئے مزید سہولیات اور کالج کی مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں

پیر 12 اکتوبر 2015 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے پیر کو لیاری کے شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور کالج کی بہتری کے لئے مزید سہولیات اور کالج کی مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیاری کو مزید خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے ویژن کے تحت لیاری میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج قائم کیا گیا ہے جبکہ دودہائی قبل شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خود لیاری جنرل اسپتال کی منظوری دی تھی ۔

آصفہ بھٹو کالج کے طلباوطالبات کے ساتھ گھل مل گئی اور ان سے انکے مسائل معلوم کئے ۔ اس موقع پر طلباو طالبات نے آصفہ بھٹو کواپنے درمیان دیکھ کر انتہائی خوشی کااظہار کیا اور آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفیاں بھی لی ۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو نے خوشی کااظہار کیا کہ کالج کے قائم ہونے کے چار سالوں کے اندر کالج نے اے کیٹیگری کے طور پر مقام حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کااظہار کیا کہ کچھ مہینوں کے اندر کالج کے پہلے بیچ کے 100طلباوطالبات گریجویشن مکمل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں جا کر صحت کی سہولیات سے محروم غریب لوگوں کی خدمت کرینگے۔

آصفہ بھٹو نے کالج کے طلباوطالبات اور انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ کالج کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ سندھ اور صحت کے صوبائی وزیر سے بات کرینگی