سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس،ر ینجرز کے لاف اشتہارات بارے تین رکنی کمیٹی قائم
نیشنل ایکشن پلان کی بہت سی اہم باتوں پر عمل نہیں ہوا ،ر رحمان ملک لشکر جھنگوی اور داعش مل کرکام کررہے ہیں،شکارپورامام بارگاہ پر حملہ لشکر جھنگوی نے کیا ،محرم کیلئے سندھ میں 64000پولیس اہلکارشامل ہوں گے،آئی جی سندھ پولیس کی بریفنگ
پیر 12 اکتوبر 2015 19:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ونارکورٹیکس اجلاس میں ر ینجرز کے خلاف اشتہارات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی تین رکنی کمیٹی قائم کردی ،پاکستان میں سیکورٹی سے اہم معاملہ ہے ،سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی بہت سی اہم باتوں پر عمل نہیں ہوا جبکہ آئی جی سندھ پولیس کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لشکر جھنگوی اور داعش مل کرکام کررہے ہیں،شکارپورامام بارگاہ پر حملہ لشکر جھنگوی نے کیا ،محرم کے لیے سندھ میں 64000پولیس اہلکارشامل ہوں گے ۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ونارکورٹیکس اجلاس سینٹر رحمان ملک کی زیر صدارت گزشتہ روزہواجس میں آئی جی سندھ پولیس نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ تمام سیکورٹی اداروں سے بات ہو چکی ہے ۔(جاری ہے)
محفوظ محرم ہماری پہلی ترجیحی ہے ۔کراچی کے ہسپتالوں میں افغانیوں کا علاج کرنے والے لوگ اور ڈاکٹرز پکڑے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ پولیس کو سیکورٹی کی مد میں جی ایس ایم لوکیٹر چاہیے ابھی صرف دو ہیں ۔
ہم خوش ہوں گے کہ سینٹ کمیٹی رینجرز کے خلاف ایڈ سازش کے حوالے سے تفتیش کرے گی ۔ ہوم سیکرٹری سندھ پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک سند ھ میں 18ملزموں کو پھانسی کی سزاد ہوئی ہے۔سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ تمام دہشت گردوں کی تفصیل میڈیا کو جاری کی جائے اورچاہتے ہیں کہ رینجرز اور سندھ پولیس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فرازنے کہاکہ کراچی میں تاثر ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماء جرائم پیشہ افراد کے پیچھے ہیں جس کے جواب میں آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایاکہ ہم نے ایکشن لیا سندھ میں کرائم زیرہ کے حامی ہیں ۔گزشتہ سال 180پولیس اہلکار قتل ہوئے اس سال 50ہوئے ہیں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ اور نارکوٹیکس کے چےئرمین سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی سے اہم معاملہ ہے ۔نیشنل ایکشن پلان کی بہت اہم باتوں پر عمل نہیں ہوا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی پر کوئی رعایت نہیں برداشت کرے گی ۔جنوری 2015سے اب تک 167القاعدہ سمیت 644اہم دہشت گردمارے گئے ۔لشکر جھنگوی اور داعش مل کرکام کررہے ہیں آئی جی شکارپورامام بارگاہ پر حملہ لشکر جھنگوی نے کیا ۔محرم کے لیے سندھ میں 64000پولیس اہلکارشامل ہوں گے۔تمام سیکورٹی اداروں سے بات ہو چکی ہے ۔محفوظ محرم ہماری پہلی ترجیحی ہے ۔کراچی کے ہسپتالوں میں افغانیوں کا علاج کرنے والے لوگ اور ڈاکٹرز پکڑے ہیں ۔جبکہ ان کا مین کردار بھی گرفتارکیا گیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.