سی ڈی اے انتظامیہ نے غیر قانونی الاٹمنٹ لیٹر اجراء سکینڈل میں ملوث آفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی تھری کی حساس ترین سیٹ پر تعینات کردیا
پیر 12 اکتوبر 2015 19:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے سیکٹر آئی ایٹ کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کے سکینڈل میں ملوث اور مبینہ طورپر غیر قانونی اپ گریڈیشن حاصل کرنے والے آفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی تھری کی حساس ترین سیٹ پر تعینات کردیا ہے ۔ تین سال قبل سی ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ ون میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات علی مصطفی بخاری اور ڈائریکٹر نوید الحق نے سیکٹر آئی ایٹ میں چائنہ کٹنگ کے ذریعے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو ان کے کوٹے سے زائد پلاٹوں کی الاٹمنٹ کردی تھی نہ صرف یہ بلکہ سوک باڈی کے افسران جن میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی تعداد زیادہ تھی کو بھی چائنہ کٹنگ کے ذریعے پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر سیکٹر آئی ایٹ میں جاری کردیئے گئے تھے اربوں روپے مالیت کے ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ جاری کرنے کیلئے مذکورہ دونوں افسران نے مبینہ طورپر کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی تھی انہی غیر قانونی الاٹمنٹ کے باعث ڈائریکٹر نوید الحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مصطفی بخاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایف آئی آر کا اندراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا جس کے بعد علی بخاری نے وعدہ معاف گواہ بنتے ہوئے تمام جرائم کا اعتراف کرکے اپنی جان بچالی اسی طرح ایک اور کیس میں علی بخاری نے سابقہ ڈی ڈی ایچ آر ڈی اور موجودہ ڈائریکٹر ایڈمن صفدر شاہ کی مدد سے مبینہ طور پر غیر قانونی اپ گریڈیشن بھی حاصل کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی تھری کی حساس ترین سیٹ پر کرپشن اور غیر قانونی ترقی میں مبینہ طور پر ملوث آفیسر کی تعیناتی سی ڈی اے انتظامیہ کی ترجیحات پر ایک بڑا سوالیہ نشان دکھائی دیتا ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.