صوبائی حکومت نے صوبہ سے اندھیری چوپٹ راج کا خاتمہ کرکے صاف و شفاف نظام کی نفاذ کا وعدہ پورا کردیاافتخار علی مشوانی

پیر 12 اکتوبر 2015 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) رُکن قومی اسمبلی علی محمد خان ایڈوکیٹ اور رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبہ سے اندھیری چوپٹ راج کا خاتمہ کرکے صاف و شفاف نظام کی نفاذ کا وعدہ پورا کردیا۔ملک میں قائم ظالمانہ نظام ٹرانسفامر، گیس ، اور گلی کوچوں کی پختگی سے نہیں ، انصاف سے ٹھیک ہوگا۔

عوام کا جوق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور قائد تحریک انصاف عمران خان کی پالیسیوں پر عوامی کی اعتماد کا مظہر ہے۔اسمبلی فلور پر حلقہ کی عوام کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے رہینگے۔ وفاقی حکومت تخت بھائی فلائی اوور کی تعمیراتی کام میں قصداً تاخیر کرکے اس کے ذریعے صوبائی حکومت کو بدنام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

این ایچ اے حکام فلائی اوور کی تعمیراتی کا م کو جلد از جلد مکممل کرے۔

ورنہ نقصان کا ذمہ دار وہ خود ہونگے۔این اے 10 خصوصاً پی کے 26 تحریک انصاف کا مظوبط گڑھ بن چکا ہے۔ آئیندہ الیکشن میں تمام مخالف سیاسی پارٹیوں کا ضلع مردان سے مکمل خامتہ کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے عوام عاجز آچکے۔ ضمنی انتخابات میں انتہائی کم ووٹو سے جیت لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کا راز عیاں کر گیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز تخت بھائی میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تحریک انصاف پشاور ریجن کے جوائینٹ سیکرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ، ضلعی کونسلران ڈاکٹر حفیظ الوہاب، خطیب الرحمان تنولی، سعید خان، تحصیل کونسلران قاضی مستقل شاہ، اختر گل، ارشد خان اور دیگر نے بھی شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ویلج کونسل دامن کوہ 3 کے چئیرمین عبدالستار خان نے اپنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔

رُکن قومی اسمبلی علی محمد خان ایڈوکیٹ اور رُکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکن تحریک انصاف کا اصل سرمایہ اور فخر ہے۔ کیونکہ تحریک انصاف کے ہر کارکن کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔ ہمارے اس تحریک انصاف میں ہر وہ شخص شامل ہے جواس ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے خوہاں ہے۔جو مہلک میں پچھلے 68 سالہ سے قائم ظالمانہ نظام کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ اس لئے ہمیں اپنے ہر کارکن پر ناز ہے اور ہم اپنے کارکنوں پر فخر کرتے ہیں۔ اور ہمیشہ کرتے رہینگے