حالیہ ضمنی انتخابات پر اربوں روپے کے اخراجات سے ثابت ہوتا ہے الیکشن کمیشن مکمل طورپر ناکام ہوچکا ہے،سینیٹر سعید غنی

تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کر حالات کو درست کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ایک یا دو حلقوں ضمنی انتخابات کا یہ حل ہے تو بلدیاتی انتخابات میں اس پر کیسے عمل کرائیں گے،یوان بالا میں ملکی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال

پیر 12 اکتوبر 2015 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے ایوان بالا میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ ضمنی انتخابات پر اربوں روپے کے اخراجات سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طورپر ناکام ہوچکا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کر حالات کو درست کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے الیکشن پر اربوں روپے خرچہ ہوا ہے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایک یا دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کا یہ حل ہے تو بلدیاتی انتخابات میں اس پر کیسے عمل کرائیں گے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اپنے احکامات پر عملدرآمد میں بھی نا کام ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں موٹر سائیکل ‘ گاڑیاں ‘ موبائل فون تقسیم ہوا ہے مگر الیکشن کمیشن مکمل طور پر اندھا ہوچکا ہے اسے شواہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن سے خوفزدہ نہیں ہوتے ہیں بلکہ الیکشن کمیشن امیدواروں اور پارٹیوں سے خوفزدہ ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک فضول کام ہے الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرنے میں ناکام ہوچکا ہے یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو حالات مزید خراب ہوں گے الیکشن کمیشن کا اندھا پن ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے