بنچ اور بار عدالتی نظام کا ایک حصہ ، دونوں کو نظام کی بہتری کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی،چیف جسٹس آف پاکستان

لوگوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے،جسٹس انور ظہیر جمالی

پیر 12 اکتوبر 2015 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ بنچ اور بار عدالتی نظام کا ایک حصہ ہیں دونوں کو اس نظام کی بہتری کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی اور لوگوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ کے نو رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے شیخ محمد سلمان صدر بار ایسوسی ایشن کی سربراہی میں ملاقات کی تھی۔ وفد نے چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس دوران کہا کہ ہم اور آپ انصاف کی فراہمی کے نظام کا ایک حصہ ہیں ہمیں انصاف کی فراہمی میں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی۔ چیف جسٹس نے بار کے کردار پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ان کے مثبت کردار کی وجہ سے معاشرے میں بہتری پیدا ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :