ساہیوال، گیسٹرو سے 3 افرادجاں بحق، درجنوں ہسپتال دا خل

پیر 12 اکتوبر 2015 19:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال میں گیسٹرو سے 3افراد جاں بحق درجنوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جن میں 4کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گز شتہ چند ہفتوں سے گیسٹرو کی مر ض وبائی شکل اختیار کر چکی ہے جس سے چک 179/9.Lکے 45سالہ فر زند علی ،سول ہسپتال ساہیوال کے ملازم نذیر احمد کی بیوی جمیلہ 60سالہ اور چک 87/6.Rکے 45سالہ ارشادا حمد کو گیسٹرو کے حملہ کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں تینوں دم توڑ گئے جبکہ دیگر 4افراد جن میں 3کمسن بچے اور ایک عورت پروین شامل ہے ان کی حالت نازک ہے شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :