ساہیوال، یونین کونسل نمبر6کے امیدوار چئیر مین اعجاز احمد رضا کے مقررہ تاریخ کے بعد کاغذات نا مزگی رٹر ننگ آفیسر کے منظور کر نے کا فیصلہ کالعدم قرار

عدالت نے محمد عمر فاروق اور خالد بٹ اور محمد یونس کو چئیر مین کے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

پیر 12 اکتوبر 2015 19:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال(ایپلنٹ کورٹ) محمد طارق چو ہدری نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی یونین کونسل نمبر 6کے امیدوار چئیر مین شیخ اعجاز احمد رضا اور وائس چئیر مین فاروق افضل فاروقی کے کا غذات نامزد گی منظور کر نے کے رٹر نگ آفیسر ساہیوال خالد خاں کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا اور دونوں امیدواروں کے پینل کے کا غذات نامزدگی مسترد کر دئے اور انہیں انتخاب میں حصہ لینے سے نا اہل قرار دے دیا ۔

عدالت نت رٹرننگ آفیسرپر الزام لگایا کہ اس نے ہائیکورٹ ملتان بنچ کے فیصلہ کو نظر انداز کر تے ہوئے مقررہ تاریخ کے بعد 2اکتوبر کو کا غذات نا مزدگی منظور کر لئے تھے اور فریقین کو طلب نہ کیا تھا عدالت نے رٹر ننگ آفیسر کی طرف سے یونین کونسل نمبر 2کے امیدوار چئیر مین محمد عمر فاروق رشیدی اور امیدوار چئیر مین خالد بٹ کے کا غذات نا مزدگی مسترد کر نے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا اور دونوں امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی منظور کر تے ہوئے انہیں انتخاب میں حصہ لنے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے یونین کونسل نمبر 8کے امیدوار چئیر مین محمد یونس کے کا غذات نامزدگی مسترد کر نے کے رٹر ننگ آفیسر کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا اور انہیں انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :