عارف والا ،صوبائی وزیر کی گاڑی کی زد میں آکر محنت کش کا -5 سالہ بیٹا جاں بحق ، ورثاء کا نعش سٹرک پر رکھ کر احتجاجی دھر نا

پیر 12 اکتوبر 2015 19:11

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی وزیر کی گاڑی کی زد میں آکر محنت کش کا -5 سالہ بیٹا جاں بحق ، ورثاء کا نعش سٹرک پر رکھ کر احتجاجی دھر نا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ محمد پورہ کا رہائشی و محنت کش محمد ارشاد کا بیٹا محمد شہباز اپنی والدہ کے ہمراہ بازار سے دودھ لینے کے لئے آیا اور بلدیہ چو کے نزدیک سٹرک کنارے بیٹھے کر سموسے کھا رہاتھا کہ صوبائی وزیرکی تیزرفتار ی گاڑی نے محمد شہباز کو کچل کر ہلاک کردیا گاڑی لے کر موقع سے فرار ۔

(جاری ہے)

ورثاء کا سینکڑوں افراد کے ہمراہ نعش کو سٹرک پر رکھ کراحتجاجی دھر نا دیا اور نعرے بازی کی پولیس تھانہ سٹی عارفوالا نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ مقتول کے والد محمد ارشاد نے”میڈیا “ کو بتایا کہ میرا بیٹا اپنی والدہ کے ہمراہ دودھ لینے کے لئے آیا تھا کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید کے بھتیجے نے تیزرفتار گاڑی تلے کچل کر میرے بیٹے کو موت کی نیند سلادیا اور ملزمان گالیاں نکالتے ہوئے گاڑی کو لے کر بھاگ گئے ۔ تفتیشی آفیسر عارفوالا منظور احمد نے بتایا کہ میرٹ پر کاروائی کی جائے گی انصاف فراہم ہوگا۔