چناری، اچانک آگ بھڑک اٹھی،دومکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے لاکھوں کا سامان آتشزدگی کی نذر

المناک حادثے میں دو کم سن بچے جن کی عمریں چار اور پانچ سال تھیں جھلس کر جاں بحق علاقہ بھر میں سوگ کی فضاء

پیر 12 اکتوبر 2015 19:08

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ریشیاں کٹھا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دومکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے لاکھوں کا سامان آتشزدگی کی نذر،المناک حادثے میں دو کم سن بچے جن کی عمریں چار اور پانچ سال تھیں جھلس کر جاں بحق علاقہ بھر میں سوگ کی فضاء۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں ریشیاں کٹھا کے رہائشی بہاوالدین مغل ،صابر مغل کے رہائشی مکانات میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مکینوں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ دو بچے آگ میں جھلس کرشدید زخمی ہو گئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بہاؤ دین مغل کی کم سن بیٹی اور بیٹا جن کی عمریں چار اور پانچ سال تھی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ضلعی انتظامیہ ڈی ایس پی،اے سی ،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 6ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے المناک حادثے پر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاآتشزدگی کے اس المناک حادثے کے سبب جاں بحق ہونے والے کم سن بچوں کی ہلاکت پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب کر رہ گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا اور ڈی ایس ہی کی جانب سے وقوعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاہم ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :