Live Updates

میرا مقابلہ علیم خان سے نہیں بلکہ عمران خان اور انکی پوری جماعت سے تھا، ایاز صادق

سپیکر شپ کیلئے قیادت فیصلہ کرے گی، ماضی کی نسبت حلقہ میں زیادہ توجہ دوں گا، میڈیا سے گفتگو

پیر 12 اکتوبر 2015 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ علیم خان سے نہیں بلکہ عمران خان اور اس کی پوری جماعت سے تھا،سپیکر شپ کیلئے قیادت فیصلہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنی رہائش گاہ باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ضمنی الیکشن پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتھک محنت کے بعد مجھے کامیاب کروایا ،انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ علیم خان کے ساتھ نہیں تھا بلکہ عمران خان اور ان کی پوری جماعت سے تھا ،عمران خان 2013 کے انتخابات میں ایک جلسہ این اے122 کے حلقہ میں ایک ہی جلسہ کرے چلے گئے تھے لیکن ضمنی الیکشن کے دوران عمران خان پورے 7 دن قیام کیا اور جلسوں اور ریلیوں کی قیادت کرتے رہے جبکہ تحریک انصاف پنجاب کے عہدیدار اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزراء بھی انتخابی مہم میں پیش پیش تھے ،ایاز صادق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے کامیابی ملی ہے ،سپیکر شپ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اس بارے نہیں سوچا ،پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی منظور ہوگا ،وزیر اعظم نواز شریف ،وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے مجھے فون کر کے کامیابی پر مبارکباد دی ہے ،انہوں نے کہا کہ پی پی 147 میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور میں نے توجہ نہیں دی اس لئے شاہد ہمیں شکست ہوئی ہے ،ہم بھی انسان ہیں غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن ماضی کی نسبت حلقہ میں زیادہ توجہ دوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات