سانحہ منیٰ کے متاثرین کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے پارلیمنٹ کو طریقہ کار وضع کرنا چاہئے، سینیٹر کلثوم پروین

پیر 12 اکتوبر 2015 19:03

اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے متاثرین کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے پارلیمنٹ کو طریقہ کار وضع کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں سانحہ منیٰ میں حالیہ بھگدڑ کے بعد حجاج کو فراہم کئے جانے والے تعاون میں وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو زیر بحث لانے کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں 100 کے قریب افراد شہید اور 47 لاپتہ ہیں۔

لاپتہ افراد کا پتہ کرانا کس کا کام ہے‘ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کرے تاکہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی تسلی ہو۔ انہوں نے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کوئی کمیٹی بنائیں جو ان دکھی لوگوں کا دکھ بانٹ سکے اور ان کے پیاروں کی تلاش میں ان کی مدد کر سکے۔ سینیٹر سحر کامران نے مطالبہ کیا لاپتہ افراد کے لواحقین کو سعودی عرب بھجوانے کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ خود اپنے پیاروں کو تلاش کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :