12اکتوبر کا دن ملکی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے

چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی کا ایوان بالا میں ملکی سیاسی صورتحال پر بحث کے دوران اظہار خیال

پیر 12 اکتوبر 2015 19:00

اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ 12اکتوبر کا دن ملکی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں ملکی سیاسی صورتحال پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ 12 اکتوبر ایک سیاہ دن ہے جب جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہوگا اور یہ سسٹم کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ ایک آمر کے دور میں پس پردہ مسئلہ کشمیر پر ایک سجھوتہ ہوگیا تھا اور کسی کو پتہ بھی نہیں تھا‘ اتنا بڑا قدم اٹھانے والا شخص آج بھی آرام سے رہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :