لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کے بعد ملک میں انتشار کی سیاست کو ختم کردینا چاہئے

وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 12 اکتوبر 2015 19:00

اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کے بعد ملک میں انتشار کی سیاست کو ختم کردینا چاہیے‘ ضمنی انتخابات صاف و شفاف ہوئے‘ عمران خان کو مزید اڑھائی سال کا انتظار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کے انتظامات تحریک انصاف کی ڈیمانڈ پر کئے گئے، دونوں حلقوں میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے‘ حکومت کے اڑھائی سال گزر گئے اب عمران خان کو مزید اڑھائی سال انتظار صبر اور حوصلہ کے ساتھ کرنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دونوں حلقوں میں انتخابات کے نتائج کے بعد اب انتشار کی سیاست کو ختم کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم تھی اس لئے مارجن بھی تھوڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :