لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں صاف و شفاف ہوئے‘ ضمنی انتخابات میں جمہوریت کی فتح ہوئی، سینیٹر روبینہ خالد

پیر 12 اکتوبر 2015 18:59

اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں صاف و شفاف ہوئے‘ ضمنی انتخابات میں جمہوریت کی فتح ہوئی، جو لوگ جعلی ووٹوں کا شور شرابہ کر رہے تھے اب وہ کہاں چلے گئے، عمران خان میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ ووٹ ڈالنے کیوں نہیں آئے، عمران خان کو اب عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے دوران عوام کو پریشان کیا گیا‘ چوری ہونے والا مینڈیٹ کہاں گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی ضرور آواز اٹھائے گی کہ جب ملک میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے، ملک نازک صورتحال سے گزر رہا تھا مگر مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی زبان تھکتی نہیں تھی لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد مینڈیٹ چوری کرنے کے الزام والے کہاں چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :