منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار‘ 2کلو گرام سے زائد چرس برآمد

پیر 12 اکتوبر 2015 18:57

جہلم۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سی آئی اے پولیس جہلم نے منشیات فروش سجاد ملک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 2کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے سٹاف جہلم کے انچارج جاوید اقبال کیا نی ان کی ٹیم نے گزشتہ روز دوران گشت ملزم سجاد ملک ولد شمروز خان ضلع نوشہرہ سے 2کلو 160گرام چرس برآمد کرکے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے، منشیات فروش کے خلاف 9cکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :