نجی بینک سے نامعلوم چور تالے کاٹ کر گارڈز کی پسٹل ،رائفل اور 10ہزار چرا کر فرار ہو گئے

پیر 12 اکتوبر 2015 18:57

جہلم۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑا گواہ کین نجی بینک سے نامعلوم چور تالے کاٹ کر گارڈز کی پسٹل ،رائفل اور کیمرہ کے موڈ مالیتی 10ہزار چرا کر فرار ہو گئے ،تاہم بینک کے سیف میں مووجود 18لاکھ سے زائد نقدی محفوظ رہی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پڑتال کرنے پر بینک میں موجود رقم محفوظ تھی اور سیکیورٹی گارڈ کا پسٹل 30بور معہ ایم پی 5 رائفل اورکیمرہ کے موڈ مالیتی 10ہزار غائب تھے جو کوئی نامعلوم چور بینک کے تالے توڑ کر لے گئے تھے۔تھانہ ڈومیلی میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔