کاشتکار شملہ مرچ کی پنیری کی کاشت رواں ماہ مکمل کریں، محکمہ زراعت پنجاب

پنیری کی کاشت کیلئے پانی کی اچھے نکالی والی زرخیر میرا زمین کا انتخاب کیا جائے، ترجمان

پیر 12 اکتوبر 2015 18:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شملہ مرچ کی پنیری کی کاشت کو رواں ماہ مکمل کیا جائے، شملہ مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے پانی کی اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شملہ مرچ کی پنیری کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنا اس لئے ضروری ہے کہ کاشت کے لئے پنیری صحیح وقت پر کاشت ہوجائے۔

شملہ مرچ میں حیاتین اے، بی، سی اور معدنی نمکیات آئرن، چونا اور فاسفورس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔ شملہ مرچ کی پنیری کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کے لئے کھیت میں ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر اچھی طرح ہموار کرلیں۔ 15 سے 20 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلا کر زمین میں ملا دیں۔