کراچی ،کے الیکٹرک کی جانب سے کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کو مفت پی ایم ٹی فراہم کردی گئی

پیر 12 اکتوبر 2015 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کی جانب سے ہر سال تھیلے سییما کے مرض میں مبتلا بچوں کو تشخیص،علاج و معالجہ اور عید کے موقع پرگفٹ فراہم کرنے سمیت دیگر مفت سہولتیں دینے پر کے الیکٹرک کی جانب سے اکتوبر2015سے آئندہ پانچ برس تک مفت بجلی ،لوڈشیڈنگ سے مثتثنی ،مفت پی ایم ٹی فراہم کردی ہے جس پر کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کے چیئرمین محمد اقبال سمیت دیگر تمام عہدیداروں اور ٹرسٹییز نے بھی خوشی کااظہار اور کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کے چیئرمیں محمد اقبال نے کہاکہ ان کے سینٹر میں پانچ سو سے زائد تھیلے سیمیا کے بچے رجسٹرڈ ہیں جن کو علاج و معالجہ کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں جس کی مثال ملک بھر میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے آئندہ پانچ برس کے لئے فری بجلی فراہم کرنے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ہم کے الیکٹرک کی ا نتطامیہ کے انتہئای مشکور ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے چند روز قبل مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔محمد اقبال نے کہاکہ ملک سے تھیلے سیمیا کا خاتمہ کرنے کے لئے نوجوان انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور وہ بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اور تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ بھی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :