گورنر و وزیر اعلی سندھ کی ملاقات، امن و امان سمیت اہم امور پر گفتگو

صوبے میں جاری ترقیاتی کام امن وامان کی صورتحال ،دیگر حکومتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 12 اکتوبر 2015 18:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں کے درمیان جامعات اور تعلیمی بورڈز کے درمیان معاملات پر بات چیت ہوئی ، ذرائع کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے درمیان تنازعہ ہے جس کے باعث وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کا معاملہ حل نہیں ہورہا ۔

یاد رہے کہ گورنر سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے جبکہ وزیراعلی سیکریٹریٹ سے سعید قریشی کا نام بھیجا گیا تھا ۔ کراچی کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور ناظم امتحانات کے درمیان بھی الزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں ان معاملات کے حل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ صوبے میں جاری ترقیاتی کام امن وامان کی صورتحال اور دیگر حکومتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :