کرپشن کیخلاف اداروں کی موجودگی میں کسی دوسرے ادارے کی سیاستدانوں کیخلاف کارروائی جمہوریت اور جمہوری اداروں کیخلاف سازش ہے ، مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ کو آزاد رہ کر فیصلے کرنے ہونگے ، پاکستان اداروں کے ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا ، میڈیا سے بات چیت

پیر 12 اکتوبر 2015 18:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) جے یو آئی کے سربراہ و امور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف قائم اداروں کی موجودگی میں کسی دوسرے ادارے کا کرپشن کی بنیاد پر سیاستدانوں کیخلاف کارروائی جمہوریت اور جمہوری اداروں کیخلاف سازش ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے ورنہ ٹکراؤ پیدا ہو گا پاکستان اسکا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

پیر کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودیوں سے فنڈ لینے والی ایک جماعت پاکستان میں مادر پدر آزاد معاشرہ قائم کرنے کیلئے حیاء کی چادر کو نوچ نوچ کر پھاڑ رہی ہے ہماری اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے اسکا راستہ ہم ہر قیمت پر روکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کسی خاص مسلک کی ترجمانی نہیں کرتی بلکہ امت مسلمہ کی ترجمانی کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل سردار ایاز صادق کیخلاف فیصلہ دیا عوام نے ٹریبونل کے فیصلے کو رد کر دیا ہمیں دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے ہونگے آزاد رہ کر فیصلے کرنے ہونگے جس طرح پارلیمنٹ نے مفکر اسلام مولانا مفتی محمود اور دیگر جید علماء کے دلائل کے بعد قادیانیوں کو کافر قرار دے دیا ایسے آزاد فیصلے ہی ملکی بقاء کے ضامن ہوتے ہیں انہوں نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسان پیکج پر پابندی غلط فیصلہ ہے دو صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں وہاں پر پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کے اقتصادی مستقبل کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :