ٹوبہ ٹیک سنگھ، دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے معمر خاتون قتل ،بیٹا ،بیٹی زخمی ہو گئے

پیر 12 اکتوبر 2015 18:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں معمر خاتون قتل جبکہ اس کا بیٹا اور بیٹی زخمی ہو گئے ہیں۔تھانہ چٹیانہ کے علاقہ چک 402 گ ب میں چھ ملزموں احسان اور امان وغیرہ نے سابقہ رنجش کی بنا پر منور حسین کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں منور کی والدہ شاد بی بی موقع پر ہی ہلاک جبکہ منور کا بھائی یاسین اور اس کی بہن زخمی ہو گئی ہے۔واقع کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ چٹیانہ پولیس نے منور حسین کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تاحال ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :