کراچی : وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کیس کی سماعت، عدالت نے امین فہیم کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 11:32

کراچی : وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کیس کی سماعت، عدالت نے امین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیل،انی پیش ہوئے، عدالت میں نیب پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی زر ضمانت پر ہیں جبکہ کچھ کیسز میں ذاتی مچلکوں پر رہا ہیں جس پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فارق ایچ نائیک نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے ایسی دلیل پہلی مرتبہ سننے میں آئی ہے.

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ضمانت ہائی کورٹ نے دی تھی، ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ طلب نہیں کر سکتا. جس پر عدالت نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ضمانت سابق وزیر اعظم ہونے پر دی گئی ہے. عدالت نے امین فہیم کی گرفتاری کا حخم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی. عدالت کا کہنا تھا کہ 22 اکتوبر کو یوسف رضا گیلانی پر فردٍ جُرم عائد کی جائے گی.