محمد عامر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 اکتوبر 2015 23:22

محمد عامر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10اکتوبر 2015 ء) پاکستانی نوجوان تیز گیند باز محمد عامر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستانی نوجوان تیز گیند باز محمد عامر کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کو بنگلہ دیش کی پریمیئر لیگ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیاہے۔ محمد عامر کے علاوہ یونس خان، مصباح الحق، محمد حفیظ اور دیگر 52 پاکستانی کھلاڑی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ فہرست میں شامل کھلاڑیوں کو فرنچائزز کی جانب سے 31 اکتوبر کو ایک ڈرافت کے ذریعے اپنی ٹیموں کیلئے چنا جائے گا۔