گوجر پورہ کے علاقہ میں چار بچوں کا باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) گوجر پورہ کے علاقہ میں چار بچوں کا باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مقامی رہائشی آصف گزشتہ روز گھر میں ڈونکی واٹر پمپ ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور بری طرع جھلس گیا شور پر لواحقین اکھٹے ہوگئے اور اسے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا تاہم اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر شالیمار ہسپتال گیا ہے متوفی کے بیان لینے کے بعد ہی کارووائی کی جائے گئی متوفی محنت مزدوری کرتا تھا