گر جا گھر کو نہیں بچا یا گیا تو اسلام قبول کر لیں گے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:22

گر جا گھر کو نہیں بچا یا گیا تو اسلام قبول کر لیں گے

بلغراد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)سربیا کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے طوفان سے متاثر ہونے والے گرجا گھر کو نہیں بچایا گیا تو وہ اِسلام قبول کر لیں گے۔

(جاری ہے)

-غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے قریب پیرش فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ک یہ پیغام سربیا کے قدامت پسند چرچ کے سربراہ پیٹریارک آئرینیج کو ایک خط کے ذریعے دیاہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ اِس مہم کو واپس لیا جائے تو چرچ کی عمارت کو تعمیر کیا جائے اور اسے توڑا نہیں جائے۔مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں آپ کی حمایت نہیں ملی تو ہم اسلام قبول کر لیں گے تاکہ سربیا کے قانون کے تحت ہمیں اپنی عبادت گاہوں کا بہتر تحفظ میسر ہو۔