اقتصادی راہداری روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی قبول نہیں، مجوزہ منصوبہ سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے ،خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،شریعت میں گستاخ رسول واجب القتل ہے، آئین کے مطابق قصاص کے مقدمہ میں کورٹ شریعت کے مطابق فیصلوں کا پابند ہے

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کا فہم القران کلاسسز کے اختتامی پروگرام سے خطاب

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:12

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اقتصادی راہدداری روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی قبول نہیں، مجوزہ منصوبہ سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے ،خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،شریعت میں گستاخ رسول واجب القتل ہے، آئین کے مطابق قصاص کے مقدمہ میں کورٹ شریعت کے مطابق فیصلوں کا پابند ہے ۔

وہ ہفتہ کو یہاں مرکز اسلامی چارسدہ میں پی کے 17کے اجتماع اوردولت پورہ میں فہم القران کلاسسز کے اختتامی پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔اجتماع سے ممتاز عالم دین مولاناصفی اﷲ ،درس قران کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ،ضلعی امیر مصباح اﷲ ، محمد ارشد خان ،جاوید خان ،ہارون خان اور ظاہر شاہ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو شفاف بنائیں کیونکہ یہ ملک وقوم کے خوشخالی کا منصوبہ ہے۔

پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے خبیر پختونخوا میں ترقی کے نئے راہیں کھلیں گے۔جماعت اسلامی راہدداری روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں ہونے دے گی ۔ پرو فیسر ابرہیم نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق قصاص کے مقدمہ میں عدالت شریعت پر فیصلہ کا پابند ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انبیا ء علیہ السلام کے مشن کا قافلہ ہے۔ نبی مہربان ؐنے آج سے چودہ سو سال پہلے جو مشن شروع کیا تھا اس کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی بندوق کے زور سے نہیں بلکہ عوامی رائے اور ووٹ کے ذریعے سے ملک میں اسلامی نظام کیلئے جدو جہد کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی عوام کی طاقت سے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت کا خواب پورا کرے گی ۔ انھوں نے کا رکنوں پر زور دیاکہ اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لئے پہلے اپنی ذات میں انقلاب برپا کریں۔