ساہیوال، جرم ثابت ہونے پر بہن کے قاتل کو سزائے موت

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 19:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چو ہدری محمد اعظم نے بہن کے قاتل عطاء مصطفی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 3لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کا حکم سنایا عدم ادائیگی جر مانہ مجرم کو مزید 6ماہ کی قید بھگتنا ہو گی جر مانہ کی رقم بطور معاوضہ مقتولہ کے ورثاء کو ملے گی استغاثہ کے مطابق غلہ منڈی میں عر صہ 3سال قبل ملزم عطاء مصطفیٰ نے اپنی بہن شاہینہ سے نشہ کے لئے رقم مانگی انکار پر ملزم نے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :