کامونکے، ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چڈھر کا ٹیم کے ہمراہ چھاپہ، ماجو گینگ کے تین ارکان گرفتار، قبضے سے نقدی، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 19:22

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ، ماجد عرف ماجو گینگ کے تین ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین پسٹل ، موٹر سائیکل اور نقدی ایک لاکھ بیس ہزار روپے برآمد کرلئے، گرفتار کئے گئے ملزمان میں امجد سکنہ مسلم چک، منیر حسین سکنہ کسوکی روڈ چونگی نمبر سات کامونکے اور ماجدسکنہ لدھے والا وڑائچ شامل ہیں، ملزمان درجنوں سنگین مقدمات میں ا شتہاری ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے تین مخالفین کو بذریعہ آتشی اسلحہ قتل بھی کر چکے ہیں،ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے بتایا کہ بینک سے کیش نکلوانے والے لوگ ان کے ظلم و تشدد کا نشانہ بنتے ملزمان کا ایک ساتھی رقوم نکلوانے والے شخص کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو اس کی نقل و حرکت سے مطلع کرتا ہے جو بذریعہ موٹر سائیکل راستے میں مذکورہ شخص کو اسلحہ کے زور پر روکتے اور کیش چھین کر فرار ہوجاتے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے مضروب کرنے سے بھی دریغ نہ کرتے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے لدھے والا وڑائچ میں اپنی دہشت پھیلانے کے لئے فروری 2012کو لدھے والا وڑائچ کے رہائشی غلام مصطفےٰ کو فائرنگ کر کے شدید مضروب کر دیا تھا اور بعد ازاں صلح نہ کرنے پر مدعی مقدمہ سمیت چار گواہان کو وقتاً فوقتاً فائرنگ کر کے انہیں بھی مضروب کیا ۔ملزمان نے علاقے میں اپنی دھاک بٹھانے کے لئے قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی یعقوب فوجی کی مشروب ایجنسی سے اسلحہ کے زور پر ڈیرھ لاکھ روپے، دوکاندارعظیم گجر سکنہ سبزی منڈی قلعہ دیدار سنگھ سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے،مسمی جاوید سکنہ نوکھر سے ڈیڑھ ماہ قبل سینتالیس ہزار روپے چھینے۔

دلاور سکنہ پپلی گورائیہ سے معمولی جھگڑا پر اس کی دونوں ٹانگوں میں فائر مارے جو شدید مضروبی کی حالت کے بعد دوران علاج معالجہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا اور لاہور کے رہائشی محمد اقبال کو دوران چھینا جھپٹی فائرنگ کرکے مضروب کیا ۔

متعلقہ عنوان :