پاکستان ، انگلینڈ باہمی ٹیسٹ سیریز ، برطانوی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:29

پاکستان ، انگلینڈ باہمی ٹیسٹ سیریز ، برطانوی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل

اسلام آباد ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئی باہمی ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم9 اور گرین شرٹس 7 میں کامیاب رہی جبکہ 6 سیریز بے نتیجہ رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 1954ء سے 2012ء تک مجموعی طور پر 22 سیریز کھیلی گئی ہیں جس میں سے انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، انگلینڈ نے 9 سیریز میں فتوحات اپنے نام کیں جبکہ گرین شرٹس 7 میں کامیاب رہی اور 6 سیریز بے نتیجہ رہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی 23 ویں سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :