سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:28

سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے ..

کولمبو ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ویمن ٹیم 31 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر، دوسرا میچ 5، تیسرا میچ 7، چوتھا میچ 10 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 نومبر، دوسرا میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :