نیوزی لینڈ اے نے سری لنکا اے کو تیسرے ون ڈے میں 117 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا،چار میچوں کی سیریز 3-0 سے نیوزی لینڈ کے نام

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:28

نیوزی لینڈ اے نے سری لنکا اے کو تیسرے ون ڈے میں 117 رنز کے بھاری مارجن ..

کرائسٹ چرچ ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اے ٹیم نے سری لنکا اے کو تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔ سری لنکن اے ٹیم 302 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 41 ویں اوور میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ڈکویلا کے سوا سری لنکن اے ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی حریف باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، ڈکویلا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ول ینگ نے 85 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، ول ینگ 85 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، شیہان جے سوریا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سری لنکن اے ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41 ویں اوور میں 185 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ڈکویلا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایش سودی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :