پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہو گا

انگلش ٹیم کا باہمی میچز میں پلڑا بھاری،انگلینڈ کل 74 میچز میں سے 22 میں فتح یاب،گرین شرٹس 16 میں کامیاب رہی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:25

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ..

ابوظہبی ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو 1954ء سے 2012ء تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچز میں گرین شرٹس کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے کل 74 میچز میں سے 22 جیتے جبکہ گرین شرٹس 16 میں فتح یاب رہی اور 36 میچز ڈرا ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز دلچسپ رہی ہیں، پاکستانی ٹیم نے 2012ء میں انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کیا تھا اور دونوں ٹیمیں تین برس دوری کے بعد دوبارہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر آمنے سامنے ہوں گی اسلئے گرین شرٹس کو سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب انگلش ٹیم 2012ء شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :