خانپور میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، بیوی و بچہ زخمی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:25

خان پور ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) خانپور میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بیوی اور بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خان پور سے 45کلومیٹر دور امین آباد کا رہائشی الطاف حسین گزشتہ شام اپنی بیوی اور 6سالہ بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ موٹروے روڈ ظفر آباد میں ایک پمپ کے نزدیک ٹرالے نے اچانک موڑکاٹی تو موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا اورر ٹرالے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں الطاف حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی اور بچے اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں جن کو شیخ زاہد ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا۔ لیاقت پور پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :