استور، ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی، جرمانے عائد

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:23

استور ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) استور میں ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ انسپکٹر ٹریفک محمد سلیم کی قیادت میں مجسٹریٹ اول محبوب علی اور دذیگر عملہ نے عیدگاہ، گوریکوٹ اور پتی پورہ میں ناکے لگا کر بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے مجسٹریٹ اول محبوب علی اور انسپکٹر محمد سلیم نے کہا کہ یہ کارروائی وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ہے اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے آج سے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ ایک ماہ سے اشتہارات کی شکل میں آگاہی مہم شروع کی گئی جس میں موٹر سائیکل سوار پر ہیلمنٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :