ناسا نے مریخ کے بعد پلوٹو پر بھی پانی کے ساتھ نیلے آسمان کی موجودگی کا اعلان کردیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:16

ناسا نے مریخ کے بعد پلوٹو پر بھی پانی کے ساتھ نیلے آسمان کی موجودگی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ناسا نے مریخ کے بعد پلوٹو پر بھی پانی کے ساتھ نیلے آسمان کی موجودگی کا اعلان کردیا ہے جبکہ کچھ سائنس دانون نے کہا ہے کہ ایلین نہ صرف مریخ مشتری، زحل بلکہ پلوٹو پر براجمان ہیں۔ناسا کے تحقیقاتی روبوٹ نیو ہوریزان کی پلوٹو کو ارسال کی گئی حیرت انگیز اور دلچسپ تصاویر سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس سطح پر نہ صرف برف کی طرح جما ہوا پانی موجود ہے بلکہ وہاں نیلا آسمان بھی نظرآرہا ہے۔

ناسا کے مطابق پلوٹو کی فضا میں موجود بھاپ میں پائے گئے ذرات کا رنگ سرخ اور سرمئی رنگ کے ہیں تاہم ان سے نکلنے والی نیلی روشنی آسمان کی طرح نظرآتی ہے جسے عام طورپر کیوپر بیلٹ کا نام دیا جاتا ہے اور اس کا زمین سے انتہائی دور بننا سائنس دانوں کے لیے حیرت کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیو ہوریزان کے پرنسپل سائنسدان ایلن اسٹرن کا کہنا ہے کہ یہاں کیوپر بیلٹ کا ملنا حیرت انگیز اور پرکشش ہے ٗ نیلے آسمان سے سائنس دانوں کو پلوٹو کے گرد موجود دھند کے ذرات کو سمجھنے کا موقع ملے گا کیوں کہ سورج سے 36 ارب میل کے فاصلے پر موجود اس سیارے پر روشنی کا ملنا واقعی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق پلوٹو کی اتنی بلندی پر دھند کے نظرآنے اور مالیکیول کے تعلق کا زحل کے چاند ٹائٹن سے موازنہ کیا جاسکتا ہے ٗ ناسا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں برف جمے پر اسرار سرخ رنگ کے پانی کی جھیلوں کا ظاہر ہونا پراسرار ہے اور یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ اس طرح کی برف دیگر سیاروں پر بھی موجود ہے کہ نہیں۔ادھر کچھ سائنس دانوں اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ایلین صرف مریخ پر ہی نہیں بلکہ پلوٹو پر بھی موجود ہیں اور سبز رنگ کے ایلین کے آثار وہاں پائے گئے ہیں تاہم ان کے پاس اس کے ٹھوس ثبوت فی الحال موجود نہیں ۔

متعلقہ عنوان :