Live Updates

این اے 122 ضمنی انتخاب ،وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت کا پیمانہ ثابت ہوگا

نتیجہ سے شریف خاندان او رعمرا ن خان کے مستقبل میں سیاسی منظر نامے کے رنگ ڈھنگ کا بھی تعین کر دیگا ‘ سیاسی تجزیہ کار

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:05

این اے 122 ضمنی انتخاب ،وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں نے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج این اے 122کا ضمنی انتخاب وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت کا پیمانہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا نتیجہ شریف خاندان او رعمرا ن خان کے مستقبل میں سیاسی منظر نامے کے رنگ ڈھنگ کا بھی تعین کر دے گا ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے امید وار علیم خان سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس سے بڑی حد تک مستقبل کا سیاست کا منظر واضح ہو جائے گا ۔ این اے 122پر تحریک انصاف کی کامیابی (ن) لیگ پر دباؤ بڑھاسکتی ہے جس کے بعد عمران خان کی سیاست کی ڈھال چال بھی تبدیل ہونے کا امکا ن ہے جس میں کسی بڑے احتجاجی پروگرام کی کال بھی دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان الیکشن کمیشن کو مزید دباؤ میں لانے کی پوزیشن میں آجائیں گے ۔پی ٹی آئی اس سے بلدیاتی انتخابات میں بھی بہتر پوزیشن پر آ جائے گی ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی شکست کی صورت میں عمران خان کو سیاست میں اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہو گی اور ان کے پاس صرف عوام کے ایشوز کو اجاگر کرنے اور ان کے لئے آواز بلند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اس حلقے کا فیصلہ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے لئے بڑا پیغام ثابت ہوگا جس کیلئے (ن) لیگ پہلے ہی پریشانی کی سی صورتحال سے دوچار ہے ۔ضمنی انتخاب ثابت کر دے گا کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد کے دو برسوں میں شریف برادران اور عمران خان کی مقبولیت بڑھی یا اس میں کمی واقع ہوئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات