لندن کا ہیتھرو ایئر پورٹ سب سے خطر ناک قرار
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:16
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ لیزر حملوں کے باعث سب سے زیادہ خطرناک ایئرپورٹ قرار دے دیا گیا۔ برطانوی سول ایوی ایشن حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر لیزر لائٹس انہیں طیاروں پر پڑتی نظر آئیں تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔برطانوی میڈ یا کے مطا بق 2015کی پہلی سہ ماہی میں ایسے 34واقعات ریکارڈ کئے گئے جن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر جہازوں کو لیزر لائٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈ یا کے مطابق دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ لیزر حملے لندن سٹی ایئرپورٹ جبکہ تیسرے نمبر پر برمنگھم ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متنبہ کیا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹس مار نے والوں کو گر فتار کیا جا ئے گا۔(جاری ہے)
ایوی ایشن کے مطابق پہلی سہ ماہی میں اب تک ایسے 34 واقعات ویسٹ لندن ایئرپورٹ پر پیش آچکے ہیں جن میں جہازوں کو مسلسل لیزر لائٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیاجبکہ لندن سٹی ایئرپورٹ پر اس طرح کے 21 واقعات اب تک منظر عام پر آچکے ہیں جو ہیتھروایئرپورٹ کے بعد دوسرا سب سے زیادہ خطرناک ایئرپورٹ ہے۔
برمنگھم ایئرپورٹ پر لیزر حملوں کے اب تک 18 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 واقعات لیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ پر رونما ہوچکے ہیں۔سی اے اے کے ترجمان کے مطا بق لیزر کا استعمال کئی سالوں سے ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اور ہیتھرو ایئرپورٹ ان لیزر لائٹس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ایئرپورٹ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.