سعودی عرب کا نہایت قابل تحسین اقدام ہے ، امریکہ میں نسلی اور مذہبی تعصب کا شکار ہونے والے سوڈانی نژادبچے احمد محمود الحسن کو عمرہ کروانے کا اعلان

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:16

سعودی عرب کا نہایت قابل تحسین اقدام ہے ، امریکہ میں نسلی اور مذہبی تعصب ..

جدہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں نسلی اور مذہبی تعصب کا شکار ہونے والے سوڈانی نڑادبچے احمد محمود الحسن کو عمرہ کروائے گی۔سوڈانی کمیونٹی کے ہیڈ آوادکرشوم نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ ہم سعودی حکومت کے اس اقدام کو سرہاتے ہیں اور اس سلسلے میں جدہ میں واقع سوڈانی قونصلیٹ کے ساتھ عمرہ انتظامات مکمل کرنے کے لئے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ احمد محمود کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے سکول میں بم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس معصوم بچے نے گھڑی بنائی تھی اور اپنے استاد کو دکھائی لیکن اسے مسلمان ہونے کی بناء پر دہشت گرد کا ’خطاب‘ دیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا اور وہ تین دن تک سکول بھی نہیں جاسکا تھا۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد امریکی صدر اوباما بھی حرکت میں آگئے تھے اور انہوں نے احمد محمودالحسن کو وا ئٹ ہاؤس بھی بلا لیا تھا اور اس سے معذرت بھی کی تھی۔