حکومت نے برادری ازم اور علاقائی ازم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ڈیم برد کردیا‘چوہدری اشرف

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 15:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے خطہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔برادری ازم اور علاقائی ازم کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈیم برد کر دیا ہے ۔آئندہ الیکشن میں میرپور کے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے ایسا نمائندہ منتخب کرنا ہو گا جو انکے مسائل حل کرو اسکے ۔

برادری ازم کے نام پر ووٹ لینے والے لوگوں کی نمائندگی نہیں کر سکتے ۔میرپور کے لوگ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں میں وعدہ کرتا ہوں آپ کو مایوس نہیں کرونگا ۔آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے تین میڈیکل کالج دیے ۔تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا مہاجرین کو پلاٹ الاٹ کیے میاں محمد ٹاون میں 50 کنال کا رقبہ قبرستان کے لیے الاٹ کیا سوئی گیس بھی جلد پورے شہر اور سیکٹرز میں فراہم کرئینگے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کا منشور ہی عوامی خدمت کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاوس میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا میرپور کے مسائل کا اصل ذمہ دار ممبر اسمبلی ہے 25 کلو میٹر سڑک ہر سال ممبر اسمبلی کوملتی ہے ہمیں موقعہ ملا ہم نے بلدیہ کے پلیٹ فارم سے پانچ ماہ میں ریکارڈ کام کروائے ہیں انہوں نے کہا ہم 2016 کے الیکشن میں لوگوں کے پاس اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائینگے۔

انہوں نے کہا لوگوں کو برادری اور علاقائی ازم کی سیاست سے باہر نکلنا ہو گا ۔پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کے جال بچھائے ہیں۔معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا آئندہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے عوام پیپلز پارٹی کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔