متحدہ جہاد کونسل کا 27اکتوبر کو ریاست جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 15:43
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)متحدہ جہاد کونسل جموں و کشمیر نے 27اکتوبر کو ریاست جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ،یوم سیاہ منانے کے لئے جہاد کونسل کی منتظم کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی تمام سیاسی ، مذہبی، دینی، تاجر ، وکلاء تنظیموں اور سول سوسائٹی سے رابطے کر کر یوم سیاہ کی تقریب کو بھرپو انداز میں منانے کے لئے رابطہ مہم کا آغاز کرئے گی۔
اور اس دن اس عزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدجہد آزادی جاری رکھی جائے گی۔ 27اکتوبر کے یوم سیاہ کے سلسلہ میں متحدہ جہاد کونسل کی منتظمہ کمیٹی کا اجلاس دارالحکومت مظفرآباد میں مفتی محمداصغر کی صدارت میں منعقد ہوا۔(جاری ہے)
جس میں دیگر ممبران چوہدری کامران، جان محمد، محمد اصغر رسول، عتیق الرحمان دانش ، سیف اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27اکتوبر کوریاست جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور انداز میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ یوام سیاہ کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہو گی۔ جس میں تمام مکتب فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اور اس دن اس عزم کی تجدید کی جائے گی کہ کشمیر عوام اور جہاد کونسل مقبوضہ کشمیر سے بھارتی غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدجہد جاری رکھیں گے۔اور وطن کی آزادی کی لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ منتظمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مفتی محمداصغر اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور بھارت پر یہ واضح کرنا ہے کہ کشمیری بھارت کی جبری غلامی سے آزادی تک جدجہد جاری رکھیں گے اور آزادی کی منزل کے حصول تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعہ غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف کشمیر برسر پیکار ہیں ۔ بھارت نے اقوام عالم سے کشمیریوں کو حق کودارادیت دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ اور اس وعدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا ۔ اقوام عالم کی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے کے لئے بھارت کو مجبور کرے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور سپہ سالار پاکستان نے کشمیر پر جاندار اور دو ٹوک موقف اختیار کر کے کشمیر یوں کے جذبہ حریت کو جلا بخشی ہے۔ پاکستان کے دو ٹوک موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.