فلم سٹار میگھا کااسٹیج اور فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:55

فلم سٹار میگھا کااسٹیج اور فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) فلم سٹار میگھا کااسٹیج اور فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی دوبارہ کام شروع کر نے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

بتا گیا ہے کہ فلم سٹار میگھا کو پر ائیوٹ سیکٹر کے تحت بننے والے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر نے کی پیشکش ہو ئیں ہیں جسکے بعد میگھا نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیج اور فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا جائیگا اس حوالے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

10 اکتوبر۔2015ء“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھانے کہا کہ شوبز کے تمام شعبوں میں کام کر نے کا اپنا ہی مزہ ہے اور میں نے پہلے بھی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے اور اب بھی اپنے پر ستاروں کو مذکورہ ڈراموں میں منفرد انداز میں نظر آؤں گی اور آئندہ چند روز تک ٹی وی ڈراموں میں کام کیلئے معاملات کو حتمی شکل دوں گی ۔