مسلم دشمنی میں اندھے بھارت نے مسلمانوں‌ کے ٹوپی پہننے پر پابندی عائد کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:11

مسلم دشمنی میں اندھے بھارت نے مسلمانوں‌ کے ٹوپی پہننے پر پابندی عائد ..

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : مسلم دشمنی میں اندھے ہونے والے جنونی بھارت میں مسلمانوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے کبھی کسی مذہبی رسوات منانے سے روک دیا جاتا ہے تو کبھی گائے کے گوشت کو جواز بنا کر معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے. بھارت نے مسلم دشمنی میں اندھے ہو کر گائے کے گوشت کے بعد مسلمانوں پر ٹوپی پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، انتہاپسند مودی نے بھی بڑی ڈھٹائی سے کہہ دیا اب فیصلہ مسلمانوں کو کرنا ہے کہ ہندوؤں سے لڑنا ہے یا غربت سے۔

نریندر مودی کے دورٍ حکومت میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے۔ انتہا پسند ہندو تنظیم کے رہنما راجہ سنگھ کے جلوس کے موقع پر مسلمانوں کے سر پر ٹوپی پہن کر سڑکوں پر آنے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

راجہ سنگھ کے جلوس کے راستے میں مساجد کو بھی زبر دستی بند کروا دیا گیا۔ گذشتہ دنوں بھی انتہا پسند ہندوؤں نے گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر ایک مسلمان اخلاق حسین کو وحشیانہ درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

ہندونیتا اب سینہ تان کر کہتے ہیں آج مسلمان گائے کاٹنے سے بھی ڈر رہا ہے۔ نریندر مودی کے وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی گجرات میں مسلمانوں کا قتلٍ عام کیا گیا۔ انتہا پسند ہندو مسلمان دشمنی میں اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ ملک سے اسلام کو ہی ختم کرنے کے ناپاک ارادوں کا اظہار کر ڈالا۔ بھارتی وزیر اعظم انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا مسلمانوں پر ہی برس پڑے، کہتے ہیں، مسلمان فیصلہ کریں انہوں نے ہندوؤں سے لڑنا ہے یا غربت سے۔ نریندر مودی نے اقتدارمیں آکر امن اور مفاہمت کے قیام کا تاثر دیا تھا لیکن اب یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے اصل روپ میں واپس آرہے ہیں.

متعلقہ عنوان :