کراچی : رینجرز ، پولیس کی کارروائیاں ، 2 ٹارگٹ کلر سمیت 12 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز سمیت بارہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔رینجرز نے کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم فیصل عرف ماما دو روز قبل دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔

وہ قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے ملیر کے علاقے ماڈل کالونی سے تین غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، شاہ فیصل کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر زاہد عرف جونی کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ، ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ اجمیر نگری میں رحمانیہ مسجد کے قریب قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مارا ، سات افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :